Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کمار سانو ’’ انڈین آئیڈل 14 ‘‘ میں بطور جج  فرائض انجام دیں گے  | زرائع نیوز

کمار سانو ’’ انڈین آئیڈل 14 ‘‘ میں بطور جج  فرائض انجام دیں گے 

 شہرہ آفاق بھارتی گلوکار کمار سانو موسیقی کے ریئلٹی شوز میں  بطور مہمان جلوہ  گر ہوتے رہے ہیں مگر اب وہ بطور جج  فرائض انجام دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔

 موسیقی کے ریئلٹی شوز کے ناظرین بہت جلد مایہ ناز گلوکار کو ’’ انڈین آئیڈل 14 ‘‘ میں نوآموز  گلوکاروں کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

یہ  پہلی  بار ہوگا جب کمار سانو  کسی میوزک ریئلٹی شو میں  جج کی ذمے داریاں نبھائیں  گے۔

کمار سانو کے ساتھ معروف گلوکارہ شریا گھوشال اور وشال ڈڈلانی بھی نووارد گلوکاروں کی صلاحیتوں کو پرکھیں گے۔

 میوزک ریئلٹی شو میں مہمان کے بجائے جج کے طور پر کردار نبھانے کے حوالے سے کمار سانو نے کہا کہ  انڈین آئیڈل معتبر ترین میوزک ریئلٹی شو ہے، اس شو نے میوزک اور فلم انڈسٹری کو بہت سے باصلاحیت گلوکار دیے ہیں جو آج شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔

گلوکار نے کہا  کہ وہ متعدد بار اس شو میں مہمان کے طور پر  شرکت کرچکے ہیں مگر جج  بننا ان کےلیے ایک منفرد اور  نیا تجربہ ہوگا۔

انہوں نے کہا وہ انڈین آئیڈل میں نئے گلوکاروں کے ٹیلنٹ کو دیکھنے کے لیے بے چین اور پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ انڈین  آئیڈل کا چودھواں ایڈیشن جلد سونی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔