Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں شہری کو تھپڑمارنے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل | زرائع نیوز

کراچی میں شہری کو تھپڑمارنے والا ٹریفک پولیس اہلکار معطل

کراچی: ٹریفک پولیس حکام نے شہری کو تھپڑ مارنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔

پریڈی کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شہری کا چالان کرنے کے دوران اسے تھپڑ مار دیا تھا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے تفصیلات طلب کرلیں۔ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کسی طور بھی ناقابل برداشت ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار اے ایس آئی محمد اشرف اعوان کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ معطل ٹریفک پولیس اہلکاراکبرروڈ ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

گزشتہ روز پریڈی کے علاقے میں ٹریفک اہلکار نے موٹرسائیکل سوار کا چالان کرتے ہوئے اسے تھپڑ مار دیا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر شہریوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔