لاہور: نامور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے پیش گوئی کی ہے کہ اصل ایم کیو ایم پھر سے متحرک ہورہی ہے۔
جی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاستی اداروں کو بھی ایک خبر دینا چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم لندن ایک بار پھر سے متحرک ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سندھ حکومت اور ریاستی اداروں کو معلوم ہوجائے گا کہ ایم کیو ایم لندن کس طریقے سے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرے گی یا کچھ بھی وہ دوبارہ ایکٹیوٹی شروع کرے گی۔
بلاول کی بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کی مخالفت کے حوالے سے شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ چونکہ پی پی بڑی جماعت ہے پنجاب میں بھی ہے تو یہ بات ایسی نہیں کہی جاسکتی۔
