سندھ بلڈنگ کنٹرول نے کراچی میں نجی اسکول سیل کر دیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں نجی اسکول کی عمارت کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے غیر قانونی قرار دے کر سیل کر دیا ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر سیل کیا گیا ہے، جبکہ ڈائریکٹر اسکول کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Karachi school seized KDA SBCA illegal

ذرائع کے مطابق بچے اسکول پہنچے تو عمارت سیل دیکھ کر اسکول کے باہر فٹ پاتھ پرہی بیٹھ گئے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول سیل کرنے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا اور نہ ہی پہلے کوئی وارننگ دی گئی،اس موقع پر گرمی کے باعث اسکول کا ایک طالب علم بےہوش ہوگیا۔

Karachi school seized KDA SBCA illegal

دوسری جانب ڈائریکٹر اسکول کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں رجسٹرار پرائیوٹ اسکولز انسٹیٹیوشنز رفیعہ ملاح سمیت 3 افراد شامل ہیں۔

Karachi school seized KDA SBCA illegal

ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز انسٹیٹیوشنز عبد الرزاق قاضی کے مطابق ایس بی سی اے کے خلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔ اسکول بغیر نوٹس کے سیل کیاگیا۔