ریاض: سعودی حکومت نے پاکستانی شہری کو قتل کرنے والے 5 سعودی شہریوں کا سر قلم کردیا۔
خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دو سعودی شہریوں اور افریقی ملک چاڈ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے پاکستانی شہری کے گودام میں ڈکیتی کی اور سیکیورٹی گارڈ کو مارنے کے لیے موبائل فون کو زبردستی اٹھایا ہے۔
وزارت کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا تھا اور مجرمان کو سزائے موت کیسے دی گئی تاہم سعودی عرب میں عام طور پر سزائے موت کے مجرمان کا سر تن سے جدا کردیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال اب تک 64 افراد کی سزائے پر عمل دارآمد کی جاچکی ہے جبکہ 2017 میں 122 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
