Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مجھے منع کیا گیا کہ اگر پروگرام یہ دو نام لیں گے تو خاص حصہ کاٹ دیا جائے گا، منیب فاروق | زرائع نیوز

مجھے منع کیا گیا کہ اگر پروگرام یہ دو نام لیں گے تو خاص حصہ کاٹ دیا جائے گا، منیب فاروق

کراچی: جیونیوز کے صحافی اینکر منیب فاروق نے حال ہی میں نئے شروع ہونے والے ٹی وی چینل ” پبلک نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے مالکوں نے مجھے پروگرام میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور اسٹبلشمنٹ کا نام لینے سے روک دیا اور ہدایت دی ہے کہ اگر میں ایسا کروں گا تو پروگرام میں سے وہ خاص حصہ کاٹ دیا جائے گا۔

منیب فارو ق کا کہناتھا کہ ہم جس طرح پہلے پولیٹیکل انجینئرنگ پر بات کرتے تھے اب اس طرح اپنے پروگرام میں بات نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے روک دیا گیاہے ، میں اپنے پروگرام میں اسٹبلشمنٹ کا لفظ استعمال نہیں کر سکتا ، یہ وہ لائن ہے جوکہ بنا دی گئی ہے جس میں کہہ دیا گیاہے کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔ منیب کا کہناتھا کہ مالک مجھے کنٹرول نہیں کر رہے بلکہ وہ میرے سامنے ہاتھ جوڑ رہاہے ، اگر آپ یہ بات کریں گے تو وہ ایڈٹ ہو جائے گا ، میں لائیو پروگرام بھی نہیں کر سکتا ، اس سے زیادہ اب میں کیا بولوں ۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔