Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ‌ نوار کو پاکستان سے جانے کی اجازت مل گئی

کراچی:‌ نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ‌ نوار کو پاکستان سے جانے کی اجازت مل گئی

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انور کو ملک بھر میں اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں راؤ انوار نے اہل خانہ سے شہرسے باہر ملنے کے لئے درخواست دائر کی۔

درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اہل خانہ دبئی سے عیدالاضحی منانے آرہے ہیں لیکن سیکیورٹی رسک کے باعث اپنے اہل خانہ کے ساتھ کراچی میں عید نہیں منا سکتا، عید گزارنے کے لیے شہر سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

وکیلِ صفائی صلاح الدین پنہور نے راؤ انوار کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ عدالت پرعدم اعتماد اور مقدمے کی منتقلی کی درخواست زیر سماعت ہے، اس لئے عدالت اس درخواست پر فیصلہ جاری نہیں کرسکتی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد راؤ انوار کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اہل خانہ سے ملنے کے لئے شہرسے باہر جاسکتے ہیں لیکن ملک سے باہر نہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے سابق ایس ایس پی راؤ انوارپرشہر سے باہر جانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔