لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہےایم کیو ایم سے ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایم کیو ایم کو ایک کرنے کا مقصد عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش ہے،ان کی کوشش ہے تحریک انصاف کو کسی طرح سیاست سے آئوٹ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم لندن بھی اب اس ایم کیو ایم کا حصہ بنے گی،ان سے بھی رابطے ہورہے ہیں،عمران خان مضبوط لیڈر بن چکے، ایم کیو ایم الیکشن میں آئے ، ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر بلدیاتی الیکشن نہیں لڑنا چاہتی۔
