Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گنتی درست ہو جائے تو کراچی دنیا کا سب سے بڑا شہر ہو گا،خالد مقبول |

گنتی درست ہو جائے تو کراچی دنیا کا سب سے بڑا شہر ہو گا،خالد مقبول

کراچی : ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے باغ رضوان گلشن اقبال میں منعقدہ تین روزہ پھولوں کی نمائش کا اختتام ہوگیا جس میں ہزاروں افراد نے نمائش میں شرکت کرنے کے ساتھ سینکڑوں طالب علموں کو کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے پودوں کی افادیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی وکنونئیر ایم کیوایم پاکستان نے پھولوں کی نمائش کا معائنہ کیا اور نمائش کو مثالی قرار دیا۔

اس موقع پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ان شاء اللہ دوبارہ روشنی اور پھولوں کا شہر کہلائے گا، ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد قابل تعریف ہے،پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار کراچی کی ترقی پر ہے اسے گل وگلزار بنانے کیلئے کام کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کے بعد کراچی میں کام ہوتے دکھائ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر وترقی کے نئے باب کھلنے والے ہیں. ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے اس موقع پر کہا کہ پھولوں کی نمائش کے ساتھ تینوں دن اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طالب علموں کو کراچی یونیورسٹی کے ماہرین نباتات نے پودوں کی افادیت، افزائش اور ماحولیات کے متعلق معلومات فراہم کیں۔

اختتامی تقریب میں روحانی قوالی کی محفل کے ساتھ آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی نے سیاسی گفتگوکر تے ہو ئے کہا کہ یہ سب وطن سے محبت کر نے والے پاکستانی ہیں علاقے ملک کا مقدر ہو تے ہے کراچی میں خوش حالی داخل ہو ئی تو اس کے ثمرات پورے پاکستان کو ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ کر اچی کو موٹروے کی طرح بائی پاس کرایا جا ئیں گا لیکن ایسا نہ ہوسکا جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں موٹروے بھی نہیں ہے کراچی پاکستان کا چہرہ ہے یہ سب سے زیادہ آبادہ والا شہر ہے اس شہر میں اگر گنتی درست ہو جا ئیں تو یہ دنیا کا سب سے بڑا شہر ہو گا یہاں کی آبادی ساڑھے 3کروڑ سے پونے 4کروڑ تک ہو چکی ہے اس کر اچی نے 22کروڑ نفوس کی ذمہ داری اٹھائی ہو ئی ہے یہاں 75سال سے نا انصافی ہو رہی ہے اس کی ترقی بقا و استحکام ہما ری ذمہ داری ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کر اچی پر باہر سے قیادت لا کر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی جس کو کراچی کی عوام نے مدسترد کردیا کراچی کے خلاف سازش کر نے والے بھی اب تھک چکے ہے کراچی کے اگر جائز حقوق مل جا ئے تو یہ پورے پاکستان کو یہ اپنے پاوں پر کھڑا کرسکتا ہے