Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دوسری شادی کرنے پر سسرالیوں نے داماد کی آنکھوں‌ میں‌ ایلفی ڈال دی | زرائع نیوز

دوسری شادی کرنے پر سسرالیوں نے داماد کی آنکھوں‌ میں‌ ایلفی ڈال دی

پنجاب کے عالقے خانیوال میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے داماد کو تشدد کا نشانہ بنا کر اُس کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز نے آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ 87 دس آر میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں نے مل کر سابقہ داماد کی آنکھوں میں ایلفی ڈال دی، متاثرہ شخص کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متاثرہ شخص محمد افتخارکا کہنا ہے کہ گھریلو رنجش پر چند روز قبل بیوی کو طلاق دی تھی، سسرالیوں نے جہیز واپس کرنے کے لئے بلایا اور آنکھوں میں ایلفی ڈال دی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کی جارہی ہے۔