خیبرپختونخواہ کے ہزارہ بیلٹ میں واقع علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی کے گاؤں میں چالیس سال پرانا پانی کا تنازع ایک دم پھر کھڑا ہوا اور فریقین نے بات کرنے کے دوران ہی ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا۔
دونوں فریقین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں دو بھائیوں سمیت 6 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا البتہ ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا جاکسا۔
