Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کیسا ایوان کا خواب دیکھتی ہے؟‌ خالد مقبول صدیقی نے پھر بتا دیا | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کیسا ایوان کا خواب دیکھتی ہے؟‌ خالد مقبول صدیقی نے پھر بتا دیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ علی گڑھ یونیورسٹی نے ہمیں آزادی کے علم سے آگاہ کیا، سندھ کے شہری علاقوں میں وہ لوگ آباد ہوئے جو اپنے ساتھ ہنروعلم لے کر آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے اجداد نے یہ پاکستان اسلئے بنایاتھا کہ اس کو اقوام عالم میں ماڈل بننا تھا مگر حکمرانوں نے پاکستان کو اقوام عالم میں بکھاری بناکررکھ دیا۔ اس ملک کو دولخط کرکے سب سے بڑا شب خون ماراگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پہلی دفعہ آنے سے پہلے کا پاکستان بہتر تھا یا اس کے بعد کا؟ نیشنلائزیشن کے نام پر ترقی یافتہ اداروں پرقبضہ کرلیا گیا۔پاکستان پر کئی صدیوں سے جاگیردارانہ نظام ہے اور اس نظام میں تعلیم وترقی ممکن نہیں ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایم کیوایم ایسے ایوان کا خواب دیکھتی ہے جس میں کسانوں کی نمائندگی کسان کرے، ایم کیوایم سے جاگیردارانہ نظام دہشت کھاتا ہے۔