Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کے مقتدر حلقوں سے سیاسی معاملات طے ہوگئے | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کے مقتدر حلقوں سے سیاسی معاملات طے ہوگئے

ایم کیو ایم پاکستان کے مقتدر حلقوں سے سیاسی معاملات طے ہونے کے بعد امکان ہے کہ اسے رواں ماہ سے بھر پور سیاسی سر گرمیوں کی اجازت مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں ملک کی بعض اہم شخصیات کے ساتھ اپنے اوپر عائد سیاسی پابندیوں کے خاتمے کے لئے رابطے میں تھے جس میں اب خاصی حد تک بہتری کے آثار نمایاں ہونے شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کے بند دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی تاہم ان دفاتر کو ایک مخصوص وقت تک کھولا جاسکے گااور اسے عوامی مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاسکے گا، رات گئے تک دفاتر کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کراچی ، حیدر آباد اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کے570 چھوٹے بڑے دفاتر اگست2016 سے سیل ہیں۔

پہلےمرحلے میں ہر ٹاؤن میں مرکزی دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے گی جس میں گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد گلبہار،لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی شامل ہیں۔