Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاکستانی انجیئنرز کا کارنامہ بجٹ تفصیلات جاننے کیلئے موبائل ایپ متعارف |

پاکستانی انجیئنرز کا کارنامہ بجٹ تفصیلات جاننے کیلئے موبائل ایپ متعارف

پشاور: پاکستان میں امن اور ترقی کے لیے سرگرم ادارے سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (سی پی ڈی آئی) نے عوام تک مختلف شعبوں کے لیے مختص بجٹ کی معلومات پہنچانے کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی۔

سی پی ڈی آئی کے پروگرام مینیجر راجا شعیب نے ‘بجٹ ٹریکر’ نامی اس ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کے موقع پر ڈان کو بتایا کہ یہ سالانہ بجٹ کی معلومات عوام تک پہنچانے کی پہلی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک منفرد ایپلی کیشن ہے، تمام صوبوں کے بجٹ کی معلومات حاصل کرنے کا بہترین آلہ ہے، اب سب کچھ عوام کے ہاتھوں میں ہے’۔

راجا شعیب کے مطابق چونکہ بجٹ انگریزی زبان میں ہوتا ہے لہذا ایپلی کیشن میں بھی انگریزی کا ہی استعمال کیا گیا ہے، لیکن اگر یہ کوشش کامیاب ہوجاتی ہے تو ہم اس معلومات کو مقامی زبانوں میں لانے کی کوشش کریں گے تاکہ ملک بھر کے لوگ اس بات سے آگاہ ہوسکیں کہ کس شعبے کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا جارہا ہے۔

سی پی ڈی آئی کے صوبائی کورآرڈینیٹر شمس الہادی کا کہنا تھا کہ یہ ایپلی کیشن کسی بھی اینڈرائڈ یا اسمارٹ فون میں ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایپلی کیشن لوگوں کو وہ تمام معلومات فراہم کرے گی جو وہ بجٹ سے متعلق جاننا چاہتے ہیں جبکہ اس میں سرچ، کمنٹ، لائک اور ڈس لائک جیسے آپشنز بھی موجود ہیں۔


یہ خبر 24 مئی 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔