Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چار اپریل کو تعطیل کا اعلان، دفاتر اور تعلیم ادارے بند رہیں گے | زرائع نیوز

چار اپریل کو تعطیل کا اعلان، دفاتر اور تعلیم ادارے بند رہیں گے

 کراچی: حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ذوالفقارعلی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت صوبے کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم اس کا اطلاق وفاقی اور نجی اداروں پر نہیں ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر 4اپریل کو پارٹی کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔