Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ پولیس کے 11 پی ایس پی افسران کو گریڈ 18 سے 19 اور 2 کو 17 سے 18 گریڈ میں ترقی | زرائع نیوز

سندھ پولیس کے 11 پی ایس پی افسران کو گریڈ 18 سے 19 اور 2 کو 17 سے 18 گریڈ میں ترقی

کراچی:سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران سندھ پولیس کے 11 پی ایس پی افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 پر جبکہ دو کو 17 سے 18 گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر/فنانس/لاجسٹکس مظفر علی شیخ نے تقریب میں شریک محمد عارب مہر، عبدالعظیم تنیو،عبدالقیوم پتافی فدا حسین جانوری، نسیم آراء پنہور، شاہجہاں،سید محمد علی رضا،جاوید ضمیرالدین فاروقی، سیدسلمان حسین کو گریڈ 19 جبکہ سعد ارشد اور کامران خان کو گریڈ 18 پر ترقی دینے کے باقاعدہ رینک لگاتے ہوئے اپنی اور سندھ پولیس جانب سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ ڈی أئی جی اسٹیبلشمنٹ اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے شرکت کی۔