راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔
پی ٹی آئی کے بعض مشتعل کارکن پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں داخل ہوگئے۔
تحریک انصاف کے مشتعل کارکن جی ایچ کیو کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
کچھ لوگوں نے جی ایچ کیو کے گیٹ پر لگے ہوئے پاک فوج کے لوگو پر ڈنڈے برسائے اور اسے توڑ دیا۔
کچھ لوگوں کو جی ایچ کیو کے اندر پتھر پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ی ٹی آئی کے کارکن جی ایچ کیو کے اندر داخل ہوئے تو کچھ فوجی اہلکار آئے لیکن انہیں دیکھ کر کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی۔
پی ٹی آئی کے چند کارکن پیچھے موجود کارکنوں کو اندر بلا رہے ہیں لیکن عوام کی بڑی اکثریت گیٹ کے باہر ہی احتجاج کر رہی ہے۔