Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کسٹم کی کارروائی , 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط | زرائع نیوز

کسٹم کی کارروائی , 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کراچی : پاکستان کسٹم انفورسمنٹ کلیکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے عملے نے اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میٹھادر اور شاہراہ لیاقت پر کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق ٹیم نے میٹھادر کے علاقے میں گودام پر چھاپہ مارا۔کارروائی کئی گھنٹے تک جاری رہی جس میں 7 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں۔

برآمد ہونے والے سامان میں غیر ملکی سگریٹس، انڈین گٹکا اور فلیورڈ تمباکو شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ضبط شدہ سامان کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔