تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی مختلف سیاستدانوں کیخلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کئی ویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں لیکن اب ان کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی کہتے ہیں کہ ”میں نے اس وقت عمران خان کو بہت گالیاں نکالیں جب اس نے غازی کو قاتل کہا۔ لیکن جب عمران خان نے ہندوستان میں منعقدہ اس تقریب میں جانے سے انکار کر جہاں سلمان رشدی نے خطاب کرنا تھا، تو میں نے اسے سلام بھی پیش کیا اور خراج تحسین بھی پیش کیا اور اگر وہ میرے سامنے ہو گا تو سیلوٹ بھی مار دوں گا۔
اُن کا کہناتھا کہ ہماری دشمنی بھی اس لئے تھی کہ آپ نے غازی کو قاتل کہا اور اب ہم سیلوٹ بھی اس لئے مار رہے ہیں کہ حضورﷺ کی محبت میں تم اس سٹیج پر نہیں گئے جہاں سلمان رشدی نے بھی خطاب کرنا تھا۔“