Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیر آعظم شہباز شریف کی خالد مقبول کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست | زرائع نیوز

وزیر آعظم شہباز شریف کی خالد مقبول کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست

اسلام آباد : شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو فون کر کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نےجواب میں کہا ہے کہ کراچی اور پنجاب کے سیاسی حالات میں فرق ہے، ایک فیصلہ دونوں جگہ کے لیے موزوں ہونا ضروری نہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پہلے ہی بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو رابطہ کمیٹی کی رائے جاننے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جلد رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔