کراچی : پولیس آفس پر حملے سے متعلق تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ دہشت گرد مبینہ طور پر عقبی دیوار کود کر داخل ہوئے۔
پولیس لائن صدر کوارٹرز میں داخلے کا کوئی سیکیورٹی گیٹ نہیں۔اور یہاں پولیس اہلکاروں کےاہلخانہ رہائش پذیر ہیں۔ذرائع کے مطابق کل حملے کے وقت تینوں چوکیوں پر کوئی نہیں تھا اور عقبی دیوار پر خار دار تار ٹوٹی ہوئی بھی دیکھی گئی۔
ذرائع کے مطابق کے پی او کی مرکزی شاہراہ پر سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں۔دہشت گرد جس گاڑی میں آئے وہ صدر تھانے میں موجود ہے جس سے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں۔
