Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مصر کے صدر کا ماورائے عدالت قتل | زرائع نیوز

مصر کے صدر کا ماورائے عدالت قتل

مصر کے سابق صدر اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار محمد مرسی دورانِ حراست انتقال کرگئے، عام طور پر حراست میں انتقال کو ماورائے عدالت قتل بھی کہا جاتا ہے۔

‘رائٹرز’ کے مطابق مصر کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے جبکہ خبر ایجنسی ‘اے پی’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت میں محمد مرسی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔ عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی کو پنجرے نما سیل میں بند کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہوں نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔