Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں مزید توسیع، سندھی اور بلوچ رہنما کو بھی عہدہ مل گیا |

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں مزید توسیع، سندھی اور بلوچ رہنما کو بھی عہدہ مل گیا

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں مزید 6 اراکین کو شامل کرلیا گیا۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس مزید اراکین کو رابطہ کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کردی جس کے بعد پارٹی سرکلر جاری کردیا گیا۔

جن 6 اراکین کو رابطہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ان میں نیک محمد ،ارشد وہرہ، اشفاق منگی، عطااللہ کرد، سید شاکر علی اور شبیر احمد قائم خانی شامل ہیں۔

رابط کمیٹی کے مشترکہ فیصلہ کی توثیق کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کردی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے ممبران رابطہ کمیٹی کا پارٹی سرکار جاری کردیا گیا۔

نئے ممبران میں سے پانچ کا ماضی میں پاک سرزمین پارٹی سے تعلق تھا جبکہ شاکر علی ضلع وسطی کے وائس چیئرمین تھے اور اس سے قبل وہ سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بھی تھے۔