اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی مبینہ دھمکی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں سابق وزیراعظم کو براہ راست دھمکیاں دیں جس سے ان کی زندگی کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
عمران نے رانا ثنا کی مبینہ دھمکی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
