Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش, ضمانت قبل از گرفتار کی درخواستیں دائر | زرائع نیوز

عمران اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش, ضمانت قبل از گرفتار کی درخواستیں دائر

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سات مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیسز میں بھی عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل منگل تک عدالت کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے مقدمات کی تفصیل کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ روز منگل تک ملتوی کر دی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

پیر کو ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس اور دیگر اداروں کو گرفتاری سے روکے اور اس ضمن میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔
درخواست میں کہا کہ گیا ہے کہ حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے آفیشل فوٹو گرافر نعمان جی کو اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق نعمان جی کے ہمراہ دیگر تین کارکنان کو بھی قیدیوں والی گاڑی میں منتقل کیا گیا۔