Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کےلیے کھول دیے گئے |

مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کےلیے کھول دیے گئے

مدینہ منورہ ;;سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران مسجد الحرام کے 151 دروازے زائرین کےلیے کھول دیے گئے ہیں۔

ادارہ امورحرمین کے شعبہ ابواب الحرم کے ڈائریکٹرفہد بن شراز المالکی نے بتایا کہ ’ماہ رمضان میں زائرین حرم کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ان کی سہولت کےلیے دروازے کھولے گئے ہیں۔

مسجد الحرام کے 12 دروازے عمرہ زائرین کےلیے مخصوص ہیں جہاں سے صرف عمرہ کرنے والوں کو جانے کی اجازت ہے جبکہ 68 دروازے نمازیوں کے لیے ہیں دیگر دروازوں میں 36 دروازے ہنگامی حالت میں استعمال کے لیے ہوتے ہیں جبکہ 35 دروازے داخلی ہیں جومختلف خدمات کےلیے مخصوص ہیں۔

فہد بن شراز المالکی نے مزید بتایا کہ ماہ رمضان کے آغاز سے قبل ادارے کی جانب سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی تھی جس کا مقصد زائرین کو ہرممکن آسانی فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے 600 اہلکاروں کو بھی ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے۔
متعلقہ اہلکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ زائرین کو مسجد الحرام میں ازدحام سے باخبرکریں ۔

نماز پڑھنے کی جگہیں (مصلے) بھرجانے کی صورت میں مزید آنے والوں کو دوسری سمت میں جانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔