آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پولیس چیف کے دفتر پہنچ گئے

اکراچی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی پولیس چیف کے دفتر (کے پی او) کا دورہ کیا اور پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےدورے کےدوران عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورجانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس رینجرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کورہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کور کمانڈر، آئی جی سندھ، پولیس اور رینجرز کے افسران شریک ہوئے۔آئی جی سندھ کی جانب سے کے پی او حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کےسربراہ نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اورفورسز کےایکشن کو سراہا اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جرات اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ہم پائیدار امن اور استحکام حاصل نہیں کر لیتے، دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کی حمایت سے جاری رہے گی اور امن خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،ہم بطور قوم متحد ہو کر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru