Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رانا ثنا اللہ نے بشریٰ بی بی کو مشورہ دیا ؟ جانیئے ! | زرائع نیوز

رانا ثنا اللہ نے بشریٰ بی بی کو مشورہ دیا ؟ جانیئے !

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اﷲ خاں نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجیں، بشری بی بی عدالت میں پیش ہو کر کرپشن کا جواب دیں جہاں خاوند منہ پر بالٹی پہن کر جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ٹرک چھپاؤ یا پہنچاؤ تحریک کی پریس کانفرنس تھی۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن، وکلا ، صحافیوں اور سیاسی مخالفین پر گند اچھالنا، گالی دینا ،دھمکانا عمران خان کا وتیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوانکے خلاف بات کرے وہ وکلا پے رول پر، صحافی لفافے اور الیکشن کمیشن بکاؤ ہے۔

انہوں نے کہاکہ190 ملین پاؤنڈ کے لفافے کا جواب دو جو فراڈ نیازی نے فراڈ کرکے اپنے سپانسر کو خیرات کیا۔

انہوں نے کہاکہ پورا قومی خزانہ عمران مافیا کے نشانے پرتھا۔عدلیہ کا اختیار پارلیمنٹ نے شفاف بنایا ہے ،منصب، کرسی اور اختیار کا ناجائز استعمال سب سے بڑی آئین شکنی ہے۔