اسلام آباد : مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، مشترکہ اجلاس 15 مئی کے بجائے 4 مئی 2023 ءکو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973ء کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے شیڈول میں تبدیلی کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے ۔ ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کا اجلاس 5 مئی جمعہ، صبح ساڑھے 10بجے طلب کر لیا، سینٹ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔