کراچی : تحریکِ انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آفتاب صدیقی پی ٹی آئی کراچی کے نئے صدر نامزد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں سندھ کے صدر کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا, پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم میں رد و بدل کی منظوری عمران خان نے دی ہے,عمران خان نے سندھ سے جیتنے والے 9 ایم این ایز کو دوبارہ پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری بھی دے دی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فیصلے تحریکِ انصاف سندھ کے رہنماؤں کی کل عمران خان سے ملاقات میں کیے گئے۔
