لاہور : عمران خان کی سکیورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کی 3 گاڑیاں، ایک ایمبولینس اور جیمرز کی گاڑی زمان پارک پہنچ گئی۔
زرائع کے مطابق تحریک انصاف آج چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی نکال رہی ہے جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔
ان کی سکیورٹی کیلئے پروٹوکول زمان پارک پہنچ گیا ہے۔
لاہور میں ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر لکشمی چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔
ریلی دوپہر تین بجے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے شروع ہو گی۔
ریلی لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن ، نشتر روڈ اور میکلوڈ روڈ سے ہوتی ہوئی اپنی آخری منزل لکشمی چوک پہنچے گی۔
جہاں عمران خان گاڑی کے اندر بیٹھ کر شرکاء سے خطاب کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کو دوپہر تین بجے سے شام سات بجے کی اجازت دی گئی ہے۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: