Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو ان سینیما کی تیاری | زرائع نیوز

کراچی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو ان سینیما کی تیاری

کراچی کے شہریوں کے لیے ڈرائیو ان سینیما کی تیاری

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماضی میں ڈرائیو ان سنیما کے کامیاب تجربے کے پیش نظر بیچ ویو پارک کے قریب ڈرائیو ان سنیما چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماضی میں ڈرائیو ان سنیما کے کامیاب تجربے کو مد نظر رکھتے ہوئے 26 نومبر سے بیچ ویو پارک کے قریب ڈرائیو ان سنیما کا باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ اس سنیما پر ہفتے میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو یادگار فلمیں دکھائی جائیں گی، اور دن میں تین شوز ہوں گے۔ ڈرائیو ان سنیما کا مقصد شہریوں کو تفریح کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ کووڈ۔19 سے مرتب ہونے والے ذہنی دباؤ کو کم کیا جاسکے۔

اس حوالے سے مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کہ اس طرح شہری اپنے گھر والوں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہوسکیں گے، اس سنیما کو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کی کار پارکنگ کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے، جس میں بیک وقت 150 کاریں سنیما کے اطراف کھڑی ہوسکیں گی اور شہری فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews