Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عائشہ گلالئی کی عمران خان پر پھر شدید تنقید | زرائع نیوز

عائشہ گلالئی کی عمران خان پر پھر شدید تنقید

پشاور: جماعت الصُفہ کی چیئر پرسن عائشہ گلالئی وزیر نے کہا ہے کہ 2017 میں عمران نیازی کی اصلیت قوم کو بتا دی تھی،عمران نیازی میں کوئی شرم و حیا نہیں۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی وزیر نے کہا کہ قوم نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، پاکستانی غیرت مند قوم ہے۔

عائشہ گلالئی وزیر نے کہا کہ اسلام میں فحاشی کے موضوع پر جب پریس کانفرنس کا کہا تو تحریک انصاف والے غصہ میں آگئے ،ہم کیسے عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈالیں۔

عائشہ گلالئی وزیر نے کہا کہ جب میں تحریک انصاف میں آئی تھی عمران خان بیہودہ اور غیر اخلاقی مسیجز بھیجتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کو سپورٹ کرتی ہے۔ عمران نے اقتدار میں آکر عوام سے 22سال ووٹ نہ دینے کا بدلہ لیا اورتیس ہزار ارب پاکستان پر قرضہ چڑھا دیا ،توشہ خانہ سے تحائف لئے اور عہدے کا غلط استعمال کیا ۔ عمران خان کسی بھی عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ میری پارٹی کا نام جماعت صُفہ ہے ،اسلام کیلئے متعدل نظام میری پارٹی کا منشور ہے۔ انہوںنے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ عمران پر تا حیا ت پا بندی لگا ئی جائے ۔