Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مریم نواز ن لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر | زرائع نیوز

مریم نواز ن لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا ہے ،شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے جو کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے ۔

مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا جبکہ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی ہے اور مریم نواز شریف ہی تمام سطحوں پر پارٹی کی تنظیم نو کا کام بھی کریں گی۔