اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
باوثوق اور معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان نے مستقبل نیں ’’ری امیجننگ پاکستان‘‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ن لیگ کے اندر پالیسیوں اور فیصلوں کو لے کر کافی اختلافات پائے جا رہے ہیں آنے والے دن ن لیگ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
