Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چوہدری نثار راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے الیکشن لڑیں گے | زرائع نیوز

چوہدری نثار راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے الیکشن لڑیں گے

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے الیکشن لڑیں گے۔ چوہدری نثار کی جانب سے کل کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہو گی،شیڈول کا آغاز 3 فروری کو پبلک نوٹس جاری کرنے سے ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرا سکیں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہو گی،امیدواروں کو انتخابی نشان 23 فروری کو جاری ہوں گے۔