Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اداکارہ درفشاں سلیم کا دل پہلی بار کس نے توڑا؟ | زرائع نیوز

اداکارہ درفشاں سلیم کا دل پہلی بار کس نے توڑا؟

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ” ان کا دل پہلی بار عاطف اسلم کی وجہ سے ٹوٹا تھا”۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کھل کر باتیں کی اور کئی انکشافات بھی کئے۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ” ان کا دل پہلی بار عاطف اسلم نے توڑا تھا”۔

انہوں نے بتایا کہ “جب وہ او لیولز میں تھیں اس وقت انہیں عاطف اسلم پر شدید قسم کا کرش تھا کہ ہر وقت صرف ان ہی کے گانے سنتی رہتی اور اپنی دوستوں اور بہن سے ان کے بارے میں باتیں کرتی رہتی تھیں”۔

عاطف اسلم سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ “عاطف اسلم کی سارہ بھروانہ سے شادی کے 2 دن بعد , ان سے پہلی ملاقات ہوئی، اس وقت ان کی شادی کا سن کے دل ٹوٹ گیا تھا”۔