Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی گئی | زرائع نیوز

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی گئی

لاہور : وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے دسمبر 2022 میں پی سی بی کے معاملات کو چلانے کے لیے نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی مدت 20 اپریل 2023 کو مکمل ہوگئی تھی۔

سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو بھیجی گئی سمری میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو چلانے کے لیے 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع کر دی۔

(مانیٹرنگ ڈیسک/ نیٹ نیوز )