Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سینیٹر میاں عتیق نے خاموشی توڑ دی، ویڈیو پیغام جاری | زرائع نیوز

سینیٹر میاں عتیق نے خاموشی توڑ دی، ویڈیو پیغام جاری

کراچی: متحدہ کے سینیٹر میاں عتیق نے پارٹی کی جانب سے بنیادی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے پر خاموشی توڑتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک روز قیام اور پارٹی رکنیت خارج ہونے کے بعد میاں عتیق جب پنجاب کے لیے روانہ ہوئے تو انہوں نے جہاز میں بیٹھ پر ویڈیو بیان ریکارڈ کیا۔

ذرائع نیوز کے نمائندے کے خصوصی طور پر بھیجے جانے والے ویڈیو پیغام میں میاں عتیق نے کہا کہ میں مزدور کا بیٹا اور خود بھی مزدور ہوں، اس بات پر مجھے فخر بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل کی حمایت کا فیصلہ میرا اپنا تھا اور اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، یہ فیصلہ موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھ کر کیا۔

میاں عتیق نے کہا کہ پارٹی قیادت کا فیصلہ سر آنکھوں پر اور میں اُسے کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں مگر یہ بات بھی کہوں گا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

ویڈیو دیکھیں