Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چیف جسٹس کا خواجہ سعد رفیق پر طنز | زرائع نیوز

چیف جسٹس کا خواجہ سعد رفیق پر طنز

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق پر طنز کستے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ریلویز میں خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پرریلوے کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چنے والا کہاں ہے، اگلی تاریخ پر پیش ہو، ادارے نہیں چل رہے تو سمجھ سے بالاہے ملک کیسے چل رہا ہے ؟۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان ریلویز میں خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ آڈٹ افسر نے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور موقف اپنایا کہ ریلوے کاخسارہ 40 بلین ہے جس پر چیف جسٹس نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پر ریلوے کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چنے والا کہاں ہے، اگلی تاریخ پر پیش ہو، ادارے نہیں چل رہے توسمجھ سے بالاہے ملک کیسے چل رہا ہے؟ رپورٹ ٹھوک کر اور کسی خوف کے بغیر دینی تھی۔ چیف جسٹس نے آڈٹ افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں کیا ریلوے میں سب اچھا ہے ؟ جس پر آڈٹ افسر نے جواب دیا کہ رپورٹ اچھی نہیں ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا پچھلے 5 سال میں سب سے زیادہ خرابی پیدا ہوئی ؟ آڈٹ افسر بولے خرابی 70 سال سے ہے گزشتہ 5 سال میں دور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ فرانزک آڈٹ رپورٹ میں دی گئی تجاویز کو شائع کیا جائے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔