Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نقیب اللہ قتل کیس، سپریم کورٹ نے درخواست نمٹا دی | زرائع نیوز

نقیب اللہ قتل کیس، سپریم کورٹ نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نقیب اللہ محسود قتل کیس میں جے آئی ٹی کیخلاف سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی درخواست سپریم کورٹ پاکستان نے نمٹا دی۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی در خواست پر نقیب اللہ محسود قتل کیس میں جے آئی ٹی کیخلاف درخواست کی سماعت ہو ئی،چیف جسٹس پاکستان، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

سماعت شروع ہوتے ہی راؤ انوار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہدرخواست واپس لینا چاہتا ہوں،عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر کیس کو نمٹا دیا۔