شفیع نقی جامعی کے خلاف پروپگینڈا بے نقاب

برطانوی نشریاتی ادارے سے وابستہ اور لندن میں مقیم سینئر صحافی اور نیوز کاسٹر شفیع نقی جامعی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی گئی البتہ وہ کچھ ہی دیر میں خود ہی بے نقاب ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جامعی نے ایک ویڈیو کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم کے کل سے اب تک کے بیانات میں کیا کوئی تضاد ہے ؟‘‘، اس پر ایک صارف نے اُن کا جھوٹا واٹس ایپ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور بتایا کہ ڈیل سے متعلق خبریں آپ ہی دے رہے ہیں۔

اسکرین شارٹ والا ٹویٹ درج ذیل ہے۔

ٹویٹ کے جواب میں سینئر صحافی عباس ناصر نے شفیع نقی جامعی کو مخاطب کر کے جواب دیا کہ ’’آپ کی انگریزی اس سے بہت بہت بہت اچھی ہے، کتنے بزدل ہیں یہ لوگ جو اپنے خواب اور امنگوں کو دوسروں سے منسوب کرتے ہیں‘‘۔