Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ پاسپورٹ‌ افسران نے چینی باشندوں کو چونا لگا کر کروڑوں‌ روپے کما لیے | زرائع نیوز

کراچی:‌ پاسپورٹ‌ افسران نے چینی باشندوں کو چونا لگا کر کروڑوں‌ روپے کما لیے

کراچی چینی شہریوں کے ویزا میں توسیع کے معاملے کروڑوں روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے ،

ڈائریکٹر پاسپورٹ کراچی خالد میمن اور وفاقی وزارت داخلہ کے اہلکار ماجد پر چینی باشندوں کو ویزوں میں توسیع دینے کے حوالے سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق خالد میمن اور ماجد کے فرنٹ مین رمضان نے ایف آئی اے کو بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خالدمیمن اور ماجد نے چینی باشندوں کو ویزے دینے کے لیے کروڑوںروپے رشوت وصول کی ۔

اس نے بتا یا کہ چینی باشندوں سے ویزے میں توسیع کے لیے 10سے 30ہزار روپے تک وصول کیے جاتے تھے جبکہ قانون کے مطابق ویزے میں توسیع کی کوئی فیس نہیں ہے ۔

خالد میمن اور ماجد نے افغان باشندوں کے ویزوں میں توسیع کے لیے بھی بھاری رشوت وصول کی ۔ رمضان نے بتا یا کہ خالد میمن اور ماجد نے ہر ماہ تقریباً ایک کروڑ روپے رشوت لی۔ایف آئی اے نے ویزوں میں توسیع سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں اور وزارت داخلہ کے اہلکار ماجد کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں جبکہ خالد میمن کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں