Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بیرون ملک نوکری کرنے کی خواہش، کرنل حبیب را کے جھانسے میں‌ آگئے | زرائع نیوز

بیرون ملک نوکری کرنے کی خواہش، کرنل حبیب را کے جھانسے میں‌ آگئے

نیپال میں لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ریٹارئرڈ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے انکشاف ہوا ہے، ریٹائرڈ کرنل سے رابطہ کرنے والا برطانوی نمبر بھی اصلی نکلا جس کے لیے حبیب ظاہر کی گمشدگی کا معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھایا جاسکتا ہے جب کہ کرنل ریٹائرڈ کے خاندان نے اقوام متحدہ کے لاپتہ افراد ورکنگ کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے، اس سے قبل ابتدائی معلومات تھی کہ یہ نمبر کمپیوٹر جنریٹڈ ہے۔

ریٹائرڈ کرنل سے رابطہ کرنے والی ویب سائٹ سے متعلق بھی کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ویب سائٹ کی ہوسٹنگ بگ راک ڈاٹ کام بھارت میں ہے جس پر ایسٹ انڈیا ممبئی مہارشٹرا کا پتہ موجود ہے اور اسی ویب سائٹ کے ذریعے حبیب ظاہر کو نوکری کا جھانسا دیا گیا تھا جو بھارت میں کئی اور بھارتی ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کررہی ہے، اس ویب سائٹ کے ذریعے مختلف لوگوں کو نوکریوں کا جھانسا دیا جاتا ہے، بھارتی ویب سائٹ پر جعلی اسامیاں ایک سال سے موجود ہیں۔

واضح رہے کچھ روز قبل پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے تھے۔