کراچی : ڈالر کی قیمت میں اضافے کو بریک نہ لگ سکی،انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو گیا۔ ڈالر کی اڑان جاری ہے،ڈالر کی قیمت روز بروز اضافے کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر7 مہنگا ہونے کے بعد 269 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے،بینک درآمد کنند گان کو ڈالر 270 روپے 80 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 سے 270 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا ہے،اس دوران انٹر بینک میں ڈالر 33 روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے 50 پیسے بڑھ گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈالر نے روپے کی قدر کو گرا دیا اور بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے،ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر230 روپے سے بڑھ کر264 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر240 روپے سے بڑھ کر271 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
