Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کس کا ہے لگ پتہ جائے گا، مصطفیٰ کمال، کاغذات نامزدی جمع کرادیے | زرائع نیوز

کراچی کس کا ہے لگ پتہ جائے گا، مصطفیٰ کمال، کاغذات نامزدی جمع کرادیے

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کراچی سے قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔مصطفیٰ کمال نے این اے 256 اور این اے 247 سے اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔علاوہ ازیں کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے بائیکاٹ کے بعد جماعت اسلامی کے 4 لاکھ ووٹ ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 3 لاکھ ووٹ ہیں، جو ووٹ نہیں پڑا وہ ہمارا ووٹ ہے،ہمارے اندر منافقت نہیں ہے،کیا ہم ہی صرف قربانیاں دیتے رہیں گے؟ہماری وجہ سے کسی کو خراش نہیں آئی، ہم نے کسی کے گھر نہیں جلائے۔