Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میرا اور مفتی عبدالقوی کا رمضان شو کرنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

میرا اور مفتی عبدالقوی کا رمضان شو کرنے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ ترین اداکارہ میرا ایک نئے ٹی وی شو کی میزبانی کرنے کی جا رہی ہے لیکن یہ کوئی عام شو نہیں بلکہ رمضان شو ہے جو نجی ٹی وی چینل پر نشر ہو گا۔

اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں اور اس مرتبہ بھی وہ ناکام نہیں ہوئیں اور ان کے بارے میں سامنے آنے والی خبر میڈیا کی زینت بن گئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس شو میں کیا کرتی ہیں۔ خبر سامنے آنے کے بعد عوام کے تو جیسے ہوش ہی اڑ گئے ہیں کیونکہ اس شو کیلئے منتخب ہونے والے دونوں افراد ہی تنازعات میں رہ چکے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس شو میں ان کا ساتھ دینے کیلئے مفتی عبدالقوی بھی موجود ہوں گے جنہیں مرحومہ قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر سے خاصی شہرت ملی۔ اگرچہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے اپنے ”فتوؤں“ کے باعث شہرت حاصل کر چکے تھے تاہم قندیل بلوچ کیساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے تو ان کی شہرت کو ”چار چاند“ لگا دئیے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نجی ٹی وی ریٹنگ بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس شو کیلئے میرا اور مفتی عبدالقوی کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کو یہ کتنا پسند آتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وینا ملک نے بھی رمضان شو شروع کیا تھا جو عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث صرف 4 روز بعد ہی بند کر دیا گیا ۔ خیر! دیکھتے ہیں کہ اب اس شو کو کتنے دن چلا پاتا ہے۔