Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایران میں ایندھن ا سمگلنگ روکنے کیلئےسینکڑوں گدھے ہلاک کر دیے گئے | زرائع نیوز

ایران میں ایندھن ا سمگلنگ روکنے کیلئےسینکڑوں گدھے ہلاک کر دیے گئے

تہران : ایرانی فورسز نے سیستان اور بلوچستان میں ایندھن کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئےسینکڑوں گدھے ہلاک کر دئیے۔

مقامی ذرائع نے بی بی سی فارسی سے گفتگو میں بتایا کہ ان جانوروں کو کالیگان کے سرحدی علاقے میں ہلاک کیا۔ متعدد ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جن میں گدھوں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں۔

ماضی میں بھی بارڈر سکیورٹی گارڈز نے متعدد مرتبہ سمگلنگ روکنے کیلئے گدھوں کو ہلاک کیاتھا۔جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں کی جانب سے ایرانی فورسز کو اس بہیمانہ اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔