اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن التواء کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
آج الیکشن التواء کیس کے حوالے سے اٹارنی جنرل پاکستان ملک منصور اعوان کی جانب سے متفرق درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی گئی۔درخواست میں اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں بینچ مقدمہ نہ سنے۔
اٹارنی جنرل کی متفرق درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن از خود نوٹس کیس نہ سننے والے ججز پر مشتمل عدالتی بینچ بنایا جائے۔
پنجاب، کے پی الیکشن التواء کیس:اٹارنی جنرل نے درخواست دائرکردی
