Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عامر لیاقت کو اکتوبر میں 25 کروڑ روپے دیے گئے تھے، جس پر قتل کیا گیا، دانیہ کا دعویٰ | زرائع نیوز

عامر لیاقت کو اکتوبر میں 25 کروڑ روپے دیے گئے تھے، جس پر قتل کیا گیا، دانیہ کا دعویٰ

کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت مرحوم کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت مرحوم کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عامر لیاقت حسین کو 22 فروری 2022 کو کچھ اجنبی افراد نے 25 کروڑ روپے دئیے تھے۔ جن افراد نے 25 کروڑ روپے دئیے تھے انہوں نے رقم وصول کرتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی۔

عامر لیاقت نے 3 کروڑ روپے بینک میں رکھے اور باقی خدا داد کالونی والے گھر کے لاکرز میں رکھے تھے۔ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس، ثاقب اور 3 نا معلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔